وزیر اعظم مستعفی ۔۔۔پاکستان کا اگلا وزیر کون ؟ 2نام سامنے آگئے
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاویدنے ن لیگ کو نیا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور ن لیگ کو چاہئے کہ ایسا وزیراعظم تلاش کیا جائے جس کے نام میں شریف نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے اس حوالے سے احسن اقبال اور عبدالقادر کے نام بھی تجویز کردیے۔سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ نئے وزیراعظم کی نشاندہی کرلے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگرنام کے ساتھ شریف لگاہوگا تووہ پاناما شریف ہوگا۔اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ احسن اقبال یا عبدالقادربلوچ کو وزیراعظم نامزد کردے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
52%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
36%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved