عامر بابا ۔۔۔۔! ایسے نہیں چلے گا معروف اسلامی سکالر عامر لیاقت کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر عامر لیاقت اور دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved