جنرل باجوہ کی زیر صدارت پہلا کور کمانڈر اجلاس ۔۔ اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس کاانعقاد ہوا،جس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیاگیا،جبکہ فوجی عدالتوں کی کارکردگی کوبھی سراہا گیا،کانفرنس کے شرکاء نے آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت ہراظہاراطمینان بھی کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بابرتھری کروزمیزائل کے کامیاب تجربے پرمبارکباد بھی پیش کی۔اورآئی ڈی پیزکی واپسی کا عمل تیزکرنے کاحکم بھی دیا۔پاک فوج کے سپہ سالارنے کہا کہ فوج قومی سلامتی کیلیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیزکیے جائیں جبکہ دہشتگردوں سے کلیئر کروائے گئے علاقوں کومستحکم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں کامیابیاں قابل اطمینان ہیں۔ملک بھرانسداددہشتگردی آپریشنز جاری رہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved