سپریم کورٹ کے احاطے میں عمران خان کے قدموں میں کون گر گیا اور کیا فریاد کرنے لگا
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف )سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں بھٹہ مزدور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قدموں میں گر گیا اور فریاد کی کہ پنجاب میں آج بھی بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کے طور پر کام لیا جا رہا ہے ،کوئی کچھ نہیں کر رہا آپ ہمارے حق کے لئے سڑکوں پر نکلیں ، جس پرعمران خان نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ سے نکلے تو وہ احاطے میں ہی ایک بھٹہ مزدور عمران خان کے قدموں میں گرگیا اور کہا کہ پنجاب میں آج بھی بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کے طور پر کام لیا جارہا ہے ، جبری مشقت کے خلاف سپریم کورٹ کئی بار فیصلہ دے چکی ہے تاہم پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہی ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سیاسی طور پر ہماری حمایت کریں ، بھٹہ مزدور نے عمران خان کے پاؤں پکڑ لئے اور کہا کہ ہمیں روندا جارہا ہے ،کوئی ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہا ، جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔انہوں نے ایم پی اے عارف عباسی کو اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لانے کی بھی ہدایت کی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
20%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved