پاکستان کے ایٹمی ہتھیار۔۔ امریکہ نے خبردار کر دیا
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
واشنگٹن(روزنامہ اوصاف)امریکانے کہاہے کہ بین البراعظمی میزائل کے تجربے پر شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائیں گے،پاکستان کے میزائل تجربے کا علم ہے،پاکستان سمیت ایٹمی طاقتیں احتیاط سے کام لیں۔ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران یورینیم خرید سکتا ہے لیکن اسے افزودہ کرنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے استعمال نہیں کرے گا، ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایران کے معروف رہنما تھے، اوباماانتظامیہ ایک چین کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ چین سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ا?ئی،امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جان کربی نے کہاکہ پاکستان سمیت تمام ایٹمی ممالک کو جوہری یا میزائل تجربات میں احتیاط کرناہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایٹمی ممالک اس قسم کے تجربات کیلئے بحالی اعتماد کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ایران سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہاکہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران یورینیم خرید سکتا ہے لیکن اسے افزودہ کرنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے استعمال نہیں کرے گا۔ جان کربی نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کی اور کہا کہ رفسنجانی ایران کے معروف رہنما تھے۔شمالی کوریا سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہاکہ پیانگ یانگ نے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا تو اس کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے۔ چین سے متعلق سوال پر جان کربی کا کہنا تھاکہ اوباماانتظامیہ ایک چین کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ چین سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ا?ئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved