صبح صبح بڑی خبر، طلبا و طالبات کیلئے خو شخبری
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں آنے والے طلباء کے بحفاظت سفر کیلئے حکومت کا اہم اقدام، 200 بسوں کی پہلی کھیپ وزیر اعظم آج(بدھ کو ) خود حوالے کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسلام آباد کے 422 سکولوں کیلئے وزیر اعظم نے 200 بسوں کی منظوری دے دی، بسوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی،وزیر اعظم نواز شریف آج (بدھ کو ) باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دیہی علاقے کی ایک طالبہ نے ان کو ٹرانسپورٹ کی مشکلات کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجوں میں بسیں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved