سعودی حکو مت نے راحیل شریف کو یقین دہا نی کر وا دی
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور (روز نامہ اوصاف) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جنرل (ر) راحیل شریف سے 39 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع کے سامنے تین شرائط رکھیں تھیں۔ وہ اتحاد کے کمانڈر ہوں گے کسی کے ماتحت نہیں ہوں گے۔ ایران کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا اور رکن ممالک میں ثالثی کا پورا اختیار ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد نے کہا سعودی عرب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی تینوں شرائط مان لیں۔ باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہیں لیجانے کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved