رینجرز اور پو لیس اچانک قا ئد اعظم یو نیورسٹی میں پہنچ گئی
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) قائد اعظم یونیورسٹی کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ، پانچ ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن ، منشیات کا پتہ چلانے والے کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔رینجرز اور پولیس نے کیپٹن ذیشان کی سربراہی میں قائد اعظم یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آپریشن کا مقصد تعلیمی ادارے کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نجات دلانا ہے ، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے سو سو اہلکار شریک ہیں اور آپریشن ٹیم کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔آپریشن میں منشیات کا کھوج لگانے والے 8 کتوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی کے قرب میں واقع ڈھوک ناریل ، رومالی گائوں ، ملپور میرا ، ڈھوک طاہر ، بجران اور ڈھوک سیہالی کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ یاد رہے کہ دنیا نیوز نے یونیورسٹی میں منشیات کے سرعام ہونے والے دھندے کو بےنقاب کیا تھا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved