کراچی میں کڑاکے کی سردیٗاسکولزمیں چھٹیوں کا امکان
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
کراچی(روزنامہ اوصاف): کراچی میں کڑاکے نکالتی سردی نے جہاں بڑوں کے دانت بجا ڈالے ہیں، وہی اسکول جانے والے بچے بھی سردی کے ہاتھوں مجبور اسکول نہ جانے پر اڑ گئے ہیں، بڑھتی سردی کے پیش نظر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا عندیہ دے دیا، تاہم تاحال سرکاری سطح پر کوئی متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔اُف اُف سردی ہائے ہائےسردی، یخ بستہ ہوائیں ہیں، کیسے بچےاسکول کیسے جائیں؟ بچوں کیلئے صبح اٹھنا اور والدین کیلئے بھیجنا مشکل ہوگیا، ٹوپی، سوئٹر، دستانے بھی ٹھنڈ سے بچانے میں ناکام ہوگئے، سردی سے ٹھٹھرتے بچوں کی صبح صبح اسکول آمد مگر حاضری کم کراچی میں شدید سردی کی لہر نے بڑے اور بچوں کو جما کر رکھا دیا۔کراچی میں بڑھتی سردی نے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اور اسکول انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے سخت سردی کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم اور بڑی تعداد میں چھوٹے بچے وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں۔بڑھتی سردی کے پیش نظر اسکولوں میں چھٹیاں دینے کے معاملے پر پرائیوٹ اسکول ایسویسی ایشن دو حصوں میں بٹ گئی ہے، ایک دھڑ کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث اسکولوں میں چھٹیاں دی جائیں، جب کہ دوسری گروپ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں دینے سے تعلیمی نقصان ہوگا، اس لیے اسکول کے اوقات کار کو آگے بڑھا دیا جائے۔چھٹیوں کے معاملے پر نجی اسکول ایسوسی ایشن تقسیم ہوگئی، چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ شرف الزماں کا کہنا ہے کہ سردی بچوں کی برداشت سے باہر ہے، اسکولوں میں چھٹیاں کردی جائیں، دوسری جانب سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کر رہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved