ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی مزید 3 روز جاری رہنے کا امکان
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید 4 ڈگری کمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ 3 سے 4 روزکے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا، اس دوران پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved