شیخ رشیدکی زبان پھسل گئی، شلوارکوٹخنے کے بجائے نیفے سے اوپرکرنے والے کہہ گئے
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا کہہ دیا۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔اراکین نے تصحیح کرائی توشیخ رشید کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید عبدالوسیم کی مہنگائی کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شلوار کو ٹخنے سے اوپر کرنیوالے کہنے کے بجائے نیفے سے اوپر کرنے والے کہہ گئے۔انھوں نے کہا کہ اپنی شلوار نیفے سے اوپرکرنے والے بھی سن لیں! نیفے کا لفظ سنتے ہی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی، اراکین نے شیخ رشید کی تصحیح کی کہ شیخ صاحب شلوار نیفے سے اوپر نہیں بلکہ ٹخنے سے اوپر ہوتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved