بھانجے نے خالہ کا گھراُجاڑ دیا، 6 افراد بے دردی سےقتل،بچی بھی شامل
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

واہ کینٹ (روزنامہ اوصاف)تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔ واہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھ افراد کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں کم سن بچی بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق تھانا واہ کے صدر علاقے میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو 2 مرد،3 خواتین اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ پولیس ترجمان کے مطابق کلثوم نامی خاتون شدید زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved