لاہور ٗکنسٹریکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور(روزنامہ اوصاف) محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کسنٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved