محکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے آخر سے ملک میں مزید بارش/ برفباری کی پیشینگوئی کی ہے
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آبادٟنامہ نگار خصوصیٞمحکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے آخر سے ملک میں مزید بارش/ برفباری کی پیشینگوئی کی ہے جس سے بلوچستان میں بھی بارش/ برفباری کا امکان ہے جبکہ 10اور11جنوری کی رات کو اسلام آباد کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ 9سال کے طویل عرصےٟ21جنوری2008ٞ کے بعد ریکارڈ کیا گیا ہے ،قبل ازیں اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 28جنوری 1984کو منفی3.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثربلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر ، سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں ، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گللگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔گذشتہ روزریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام میں منفی16، استورمیں منفی12، سکردو میںمنفی11، قلات میں منفی09، دیر، گلگت، گوپس میںمنفی08، کوئٹہ، راولاکوٹ، بگروٹ میںمنفی07، ہنزہ، مالم جبہ میں منفی06، پاراچنار، دروش منفی05، کاکول منفی04، مری، چترال منفی03 اور اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :   سید نا صر عبا س نقوی
روزنامہ اوصاف سے صحافت کا آغاز کیا قبل ازیں مقامی اخبارات سے بھی منسلک رہے پارلیمنٹ اور سپورٹس کے متعلق خبریں نمایا ں رہیں جبکہ -اس حوالے سے مختلف آ ر ٹیکل بھی اخبارات کی زینت بنتے رہے


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved