سپریم کورٹ سے آج کی سب سے بڑی خبر
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانامہ کیس کی سماعت تھی جس کا لب لباب بتاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیورو سرٹیفیکیٹ کی رجسٹریشن لازمی ہے کیونکہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا پیسہ کالا دھن ہوتا ہے لہذا یہ معاملہ کیا گیا کہ کالا دھن جو ہے اس کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا اوراب اسی معاملے پر ن لیگ بھی پھنس چکی ہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاثم کو اپنی رجسٹریشن ثابت کرنی ہوگی کہ لندن میں جو اپارٹمنٹس خریدے گئے ہیں وہ ان کے نام پر رجسٹرڈ تھے۔اس کے بعد شیخ رشید نے عدالتِ عالیہ سے جرح کرتے ہوئے حضرت عمر بن خطابؓ کا واقعہ کوٹ کیا کہ’’ جب مسجد میں ان پر ان کے لباس کیحوالے سے بات کی گئی کہ ان کا قد لمبا تھا اور ایک چادر سے ان کا لباس نہیں بن سکتا تھا جبکہ تمام مسلمانوں کو ایک ایک چادر خلافت عالیہ سے عطا کی گء تھی تو حضرتِ عمر فارو قؓ کا لباس کیسے بنا ؟ تو صحابی رسول ﷺ نے جواب دیا کہ میرے بیٹے نے اپنے حصے کی چادرمجھے دی جس پر میرا لباس بنا ‘‘۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ نہیں کہا کہ اس کا جواب آپ کسی اور سے لیں بلکہ اس کا جواب انہوں نے خود دیا۔ فواد چوہدری نے آج کی سماعت میں اسی جملے کو حاصل کلام اور اہم ترین نقطہ بتاتے ہوئے کہا کہ دربار خلافت سے یہ جواب نہیں آیا کہ آپ الزام لگا رہے ہیں تو دوسری پارٹی اسے ثابت کرے بلکہ انہوں نے خود اس بات کا جواب دیا۔ یعنی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہونا یہ چاہئے کہ نواز شریف کو بھی خود جواب دینا دینا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
3%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved