تاریخ رقم ہوگئی ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف عام سی بس میں بیٹھ کر کہاں جا پہنچے ؟
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف )وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سکولوں کو دی جانے والی بسوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بس پر بیٹھ کر بچوں کے ساتھ سفر کیا۔ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بس ڈرائیو کی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سکولوں کو 200بسیں دے دیں جس سے متعلق ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مریم نواز ،طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کے بعد بسوں کے معائنے کے لیے ایک بس میں بچوں کے ساتھ سفر بھی کیا۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے اور معصوم ہوتے ہیں ،بچے نواز شریف کی جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سکول اچھے نظر آئیں ،ماحول بہترین اور تمام سہولیات ہونی چاہئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ تمام بچوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والا بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کہا ہے کہ اسلام ا?باد میں 422سکول ہیں ،تمام عمارتیں بہترین ہونی چاہیے ،ہر سکول کی ایک بس ہونی چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved