اچانک یہ کیا خبر آگئی ؟ راحیل شریف کمانڈر انچیف ہیں یا نہیں ؟ پاکستانی حکومت اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی تعیناتی کی تمام خبریں جھوٹ نکلیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز حقیقت منظر عام پر لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کی کسی قسم کی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان نظر آتا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہوئی تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ سرتاج عزیز نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو کوئی ایسی پیشکش نہیں کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved