دنیا کی بدترین ایئر لائز کی فہرست جاری ، پہلے نمبر پر پاکستان نہیں بلکہ کون سا ملک ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کی 146146ایئرانڈیا145145 کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیا گیا ہے۔بلوم برگ نے اس کا ڈیٹا عالمی فضائی اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اسٹسٹکس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد شائع کیا ہے جس میں دنیا کی بدترین 10 ایئرلائنز کو شامل کیا گیا ہے جس کی فہرست بالترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔پہلے نمبر پر ای ایل اے ایل ( اسرائیلی ائیرلائن)، دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ایئر، تیسرے نمبر پر ایئر انڈیا، چوتھے نمبر پر فلپائن ایئرلائنز، پانچویں نمبر پر ایشیانا ایئرلائنز،چھٹے نمبر پر چائنا ایسٹ ایئرلائن،ساتویں نمبر پر ہانگ کانگ ایئرلائن،آٹھویں نمبر پر ایئرچائنا، نویں نمبر پر کورین ایئر، دسویں نمبر پر ہینن ایئرلائن شامل ہیں فلائٹ اسٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جسے بلومبرگ نے شائع کیا ہے۔اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئرپورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئرلائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے ای) اور یوروکنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے حکام نے بلومبرگ کو بتایا ہم نے فلائٹ کارکردگی میں اہم لوازمات اور قدروں کو بغور دیکھا ہے، ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی مدد سے ہم نے معلومات کو پرکھا ہے جس کے بعد یہ نتائج سامنے پیش کیے گئے۔ دوسری جانب ایئرانڈیا نے اس فہرست کو مسترد کردیا ہے۔۔یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اپنے جہازوں کی خراب سروس اور دیگر معاملات کی وجہ سے ہم وطنوں میں کافی بدنام ہے لیکن پی آئی اے بدترین فضائی کمپنیوں کی فہرست میں نہیں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
29%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved