حافظ آباد: گھر کے چھ افراد کا قاتل ٹریفک حادثے میں ہلاک
  11  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی میں تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں گھرےلو تنازعہ پر چار خواتےن سمےت چھ افراد کو قتل کر کے فرار ہونے والا مرکزی ملزم موٹر وے ایم ٹو پر ٹرےفک حادثہ میں ہلاک ہو گےا ۔حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔تھانہ صدر واہ کے علاقہ نوسر شرفی میں خاندانی جھگڑے پر امےر حمزہ نامی ملزم نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنی خالہ فوزیہ بی بی،روبینہ،رضیہ سلطانہ،ثنائ،احتشام اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دےا تھا ۔ملزم امیر حمزہ کار نمبر LZP-7570پر فرار ہو کر لاہور جا رہا تھا کہ اسکی کارموٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹےاں انٹر چینج کے قرےب آگ جانے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔رےسکیو 1122اورموٹروے پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے تےن بچوں سمےت سات افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹےاں منتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظرامیر حمزہ کو فیصل آباد ریفر کیا گےا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستہ میں ہی دم توڑ گےا ،پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹےاں نے امیر حمزہ کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved