گو رنر سند ھ کے بعد بڑی سیا سی جما عت کے سینٹر انتقال کر گئے
  12  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور ( روز نامہ اوصاف ) جمعیت علماء اسلام (ف) لاہور کے سینئر نائب امیر مولانا قار ی نذیر احمد لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔مرحوم نے سوگوار میں ایک بیوہ دوبیٹے پانچ بیٹیاں چھوڑی مرحوم کی عمر 63برس تھی ۔مرحوم جامع مسجد مدنی الحمد کالونی اقبال ٹائون میں خطابت اور تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے مولانا قاری نذیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کے لیئے جدوجہد کرتے ہوئے گذاری ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دینی ،ملی اورجماعتی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی انہوں نے مر حوم کے بڑے صاحبزادے قاری معاویہ محمود اور دیگر خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ۔جے یو آئی سیکر ٹری جنرل اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے قاری نذیر احمد کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کے لیئے جے یو آئی کے پلیٹ فارم جدوجہد کرتے ہوئے گذاری ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی قاری نذیر احمد کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی قر آن پڑھنے پڑھانے میں گذار ی ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم بے پنا ہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے کہا ہے کہ مر حوم کی دین اسلام کی اشاعت اور وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کے لیئے خد مات ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی انہوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی اور خاندانوں کے لیئے صبر کی دعا کی۔جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں مولانا محب النبی ،مولانا نعیم الدین ،مولانا رشید میاں ،حا فظ اشرف گجر ،حا فظ عبد الودود شاہد ،حافظ عبد الواجد خان،حافظ فہیم الدین،شاہد اسرار ،مولانا سلیم اللہ قادری ،مفتی عقیل احمد ،حا فظ غضنفر عزیز ،صاحبزادہ محمود میاں ،مولانا عبد الشکور اور دیگرنے مو لا نا قاری نذیر احمد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات سے جمعیت ایک مخلص اور نظریاتی راہنماء سے محروم ہوگی ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم سچے عاشق رسول تھے انہوں نے کہاکہ مرحوم کی جماعتی ،ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved