جن جن لو گو ں کو یہ کام آتا ہے سعودی عر ب جا نے کی تیا ری کر لو
  12  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان

ریاض، اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وفد پاکستان میں ہی انٹرویو کرے گا جس کے بعد منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں کو سعودی عرب بلالیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کردے گا اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس ، سپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے کارپوریشن 14اور15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کرے گی جنہیں سعودی عرب بھیجا جائے گاخبررساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے بتایاکہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفدپاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں عسیر، باہااور بشا ءسمیت مختلف علاقوں میں ڈاکٹرضرورت ہیں، اُنہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیااور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے. ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ تنخواہیں ، قواعدو ضوابط اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا...


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved