بارشوں،برف باری کےنئےدورکی پیشگوئی ہوگئی
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے جمعہ سےملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاہےکہ خشک موسم نے ملک کے اکثرعلاقوں کولپیٹ میں لےرکھاہےتاہم محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعہ سے پیر تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز کوئٹہ،قلات اور ژوب ڈویژن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹے میں بالائی فاٹا، مالاکنڈ،ہزارہ،کوئٹہ،ژوب ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved