پا کستان میں مو جود افغا نیو ں کی اب خیر نہیں
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)تر نو ل پولیس کی کا رروائی دو افغا نیوں سمیت 5 ملزمان گرفتارکرکے ایکسویٹر مشین بر آمد کر لی،تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے 60لا کھ روپے کی ایکسویٹر مشین کی چوری میں ملو ث 2افغا نیو ں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایکسو یٹر مشین ، شراب ، چرس بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔ تھا نہ ترنو ل پولیس کو عبد اللہ خا ن نے درخو است دے رکھی تھی کہ اس کی ایکسویٹر مشین ما لیتی 60لا کھ روپے چوہدری پٹر ول پمپ نزد تر نو ل سے چوری ہو ئی ہے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 28/17مورخہ22-01-17بجر م 381-Aت پ تھا نہ تر نول درج رجسٹر کیا ۔ ایس پی صدر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے سینیئر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے مقدمہ میں ملوث دو افغا نیو ں چنا دین ولد نو ر دین اور عبد الکبیر ولد قطب دین افغا نی حا ل نیا زی کا لو نی تر نو ل اسلام آ باد کو گرفتار کرکے ایکسویٹر مشین ما لیتی 60لا کھ روپے بر آمد کرلی ہے۔ علا وہ ازیں تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم صفدر علی کو گرفتار کرکے اس سے 1100گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم وقار منو ر مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 2بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ بھارہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم محمد جہا نگیر کو گرفتا ر کرکے اس سے 110گر ام چرس بر آمد کرلی. ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved