یکے بعد دیگرےبم دھماکے،آرمی چیف بڑا فیصلہ کر لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز اور جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے قبل پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر لاہور ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور حساس اداروں کے سربراہوں اور جی او سی 10 ڈویژن نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سانحات پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کرے گی ۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved