پشاور دھماکہ ،کیا دہشتگرد کا نشانہ عمران خان تھے؟ حیرت انگیز انکشاف
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فیز 5 میں دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ سرکاری گاڑی کے قریب اور سابق ایم پی اے کے گھر کے باہر ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ پر آج پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی دورہ کرنا تھا ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے حیات آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ فلائنگ کوچ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں فلائنگ کوچ مکمل جل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
71%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved