نواز شریف کی جانب سے گھوڑے جا تحفہ تو بس شروعات تھی، شہباز شریف عرب دنیا کو کیا کیا مہنگے تحائف نوازنے جا رہے ہیں ؟ اہم خبر
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے شاہی خاندان کو قیمتی جانور بطور تحفہ دیں گے۔روزنامہ دنیا کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو دو عربی نسل کے گھوڑے ، دو اونٹ اور گائے بیل کی جوڑی دی جائے گی۔محکمہ حیوانات پنجاب حکومت کی جانب سے این او سی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھاگیا ہے جس میں ابوظہبی کے ولی عہد جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اورمتحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو قیمتی جانور سرکاری فارم سے دینے کی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دو عربی نسل کے گھوڑے سٹالین، دو اعلیٰ نسل کے اونٹ اور ساہیوال نسل کی گائے اوربیل کی جوڑی ابوظہبی کے ولی عہد جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved