لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکارطالب علم محمد احمد علاج کیلئے امریکا روانہ
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والا طالب علم احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لاہور سے امریکاروانہ ہوا جہاں امریکا کے سینسیناٹی اسپتال میں احمد کاعلاج ہوگا۔حکومت سندھ کی جانب سے محمد احمد کے علاج، رہائش اور دیگر اخراجات کے لیے 5 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، امریکی اسپتال نے احمد کے آپریشن،علاج اور نرسنگ کے لیے 4 کروڑ روپے کے اخراجات بتائے تھے جب کہ اسپتال نے علاج کے لیے 3 ماہ کا وقت بتایا ہے۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved