کنڈیکٹر نے کالج کے طالبعلم کو چلتی بس سے دھکا دیا اور ڈرائیور نے پچھلا پہیہ اس کے ۔۔۔۔۔لرزا دینے والی خبر آگئی
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سٹوڈنٹ کو دھکا دیکر بس سے گرا کر ہلاک کر نیوالے بس کنڈیکٹر اور ڈرائیور کے خلاف عدالت نے آخری حکم جاری کر دیا، ڈرائیور کو5سال قید کی سزا سناتے ہوئے کنڈیکٹر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، تفصیلات کے ضلعی عدالت اسلام آباد نے مری روڈ پر سٹوڈنٹ کو دھکا دیکر بس سے گرا کر ہلاک کرنے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف آخری حکم عدالت جاری کرتے ہوئے بس ڈرائیور عمران حفیظ عرف کالا خان کو 5سال قید اور دیٹ کی رقم بطور 18لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا، عدالتی حکم میں بس کنڈیکٹر ندیم کو اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، مقدمہ کی سماعت جوڈیشنل مجسٹریٹ انعام اللہ نے کی، سماعت کے دوران فاضل جج نے ملزم عمران حفیظ طرف کالا خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال قید اور مقتول سٹوڈنٹ فہیم حیدر کے لواحقین کو دیٹ کی رقم بطور 18لاکھ ادا کرنے کا حکم سنا دیا، مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم جوکہ بس کا کنڈیکٹر تھا، کو عدالت نے اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف متوفی سٹوڈنٹ فہیم حیدر کے والد نسیم حیدر نے تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا، مقدمہ میں مدعی نے موقف اپنایا کہ اس کا بیٹا کالج سے واپس آرہا تھا کہ مری روڈ پر بس کے کنڈیکٹر ندیم نے اسے دھکا دیکر بس سے گرا ریا، جبکہ بس کے ڈرائیور عمران حفیظ عرف کالا نے جان بوجھ کر بس نہ روکی ، جس کے باعث بس کا پچھلا ٹائر اس کے بیٹے کے اوپر سے گزر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی، دونوں ملزمان کے خلاف واقعہ کے عینی شاہدین نے گواہیاں دیں جن کی بنیاد پر عدالت نے ان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved