ایک لیٹر پٹرول میں 180کلو میٹر چلنے والی گاڑی، پاکستانی نوجوانوں نے اس خوبصورت کار کو کتنے میں تیار کیا ہے ؟ اور آپ اسے کتنے میں خرید سکتے ہ
  15  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے دو ہونہار نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ۔ ایک لیٹر پٹرول سے 180 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے دو نوجوانوں نے 50 سی سی انجن استعمال کرتے ہوئے ایسی گاڑی بنائی ہے جو شکل و صورت میں خلائی شٹل نما دکھائی دیتی ہے۔ اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ صرف 1 لیٹر پٹرول میں30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 180 کلومیٹر فاصلہ طےکر سکتی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان انجینئرز کا کہنا ہے کہ تجرباتی طور پر اس گاڑی کی تیاری میں ان کی 6 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اگر انہیں سپورٹ کیا جائے تو وہ انتہائی کم لاگت میں یہ گاڑی کمرشل بنیادوں پر بھی بنا سکتے ہیں۔ دونوں انجینئر نوجوان اپنا یہ شاہکار سنگا پور میں آمدہ نمائش میں پیش کرنے والے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved