ن لیگ کی اہم شخصیت نے پی ٹی آئی میں شامل کا اعلان کر دیا
  16  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنماء صداقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صداقت جتوئی نےاسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صداقت جتوئی کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اس لیے وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے 2013 کے عام انتخابات میں سندھ کے شہر دادو سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
15%
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved