نوشہرہ ورکاں، 2 مسلم خواتین حقیقی مسیح بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے گرفتارکرلیں
  16  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) محلہ رڑوالہ میں نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال سے دومسلمان خواتین دو مسیحی حقیقی بھائیوں سے شادی کرتی ہوئی پکڑی گئیں ،دونوں جوڑے عروسی لباس پہنے تھانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر نواحی گاؤں ڈوگرانوالہ کے دو مسیحی بھائیوں جمشید اور اسحاق نے چک دونی چند کے دلال ولایت اور صفیہ عرف صفو کے زریعے لاہور کی دو مسلمان خواتین زبیدہ عرف رضیہ اور شبانہ عرف فاخرہ سے ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض شادی طے کی اور نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال میں اس شادی کی تقریب جاری تھی کہ مخبری ہونے پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں جوڑوں کو موقع سے پکڑ لیا اس دوران مسیحی رہنما پاسٹر غلام جان اور ایلڈر نوید بوٹا نکاح کی رسم ادا کررہے تھے پولیس عروسی لباس میں ملبوس دلہوں اور دلہنوں کو حوالات میں بند کردیا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ کا اندراج نہیں ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
45%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
55%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved