کل شا م سے ملک کے ان علا قو ں میں کیا ہو نے والا ہے ؟ پیشگو ئی کر دی گئی
  16  فروری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) محکمہ موسمیات نے کل شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ ہفتہ اور اتوار کو مری میں برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔جمعہ سے پیر کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا اورفیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کے باعث خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved