وزیر اعظم کی سیاحت کی ترقی اور بہتر سہولیات کیلئے درکار 390ملین روپے کی رقم پی ٹی ڈی سی کو مختص کرنے کی یقین دہانیٜ
  16  فروری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آبادٟنامہ نگار خصوصیٞ وزیر اعظم کی یقین دہانیٜ سیاحت کی ترقی اور بہتر سہولیات کیلئے درکار 390ملین روپے کی رقم پی ٹی ڈی سی کو مختص کر دی جائے گی۔ یہ بات چوہدری عبدالغفور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن نے وزیر اعظم سے ملاقات اور بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق 2017کو سیاحت کا سال قرار دیا گیا ہے اور پی ٹی ڈی سی کے تمام موٹلز کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ رواں مالی سال میں پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کی تمام سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بریف کیا کہ اس سال اپریل میں عالمی ادارہ برائے سیاحت کے زیر انتظام کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں 150ممبر ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر بطور سیاح دوست ملک بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں طلبا و طالبات اور فیملیز کیلئے سٹی ٹور بس سروس اس ماہ شروع کر دی جائے گی۔ چکوال کو ماڈل سیاحتی ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ اور تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہاں سے ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے پی ٹی ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے اور ملک میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے پی ٹی ڈی سی تمام کوششیں کرے۔ یہ بات وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری عبدالغفور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن نے ان کے ایم ڈی منتخب ہونے کے بعد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاحت پھلے پھولے اور دنیا بھر میں پاکستان ایک برانڈ کے طور پہچانا جائے۔میں پاکستان کی سیاحت کو بام ِ عروج پر دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ یہ صنعت ملک کے لئے زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ بن سکے اوراس مقصد کیلئے پی ٹی ڈی سی کو فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ٹی ڈی سی کے موجودہ موٹلز کو درست کیا جائے اور نئے ایریا دریافت کیے جائیں جہاں جدید ترین سہولیات سے مزیّن نئے موٹلز قائم کیے جائیں ملک بھر میں کئی ایسے مقامات ہیں جنہیں سیاحت کے نقطہ نظر سے ترقی دی جا سکتی ہے اور پی ٹی ڈی سی اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے۔ چوہدر ی عبدالغفور نے کہا کہ ان کے اسپین کے حالیہ دورے میں سکریٹری جنرل یو این ڈبلیو ٹی اوسے ملاقات کی جنہوں نے اپنی فیملی سمیت پاکستان آنے کی خواہش کی۔ ملاقات میں انہیں یو این ڈبلیو ٹی اور کی کانفرنسز اور میٹنگز پاکستان میں منعقد کروانے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کیا اور کہا کہ جلد ہی پاکستان میں بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس منعقد کروائی جائے گی جس میں 150ممبر ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر بطور سیاح دوست ملک بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ایم ڈی نے بتا یا کہ ہم کچھ انٹر نیشنل ائیر لائنز سے معاہدے کر رہے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مختلف یونیو رسٹیزمیں ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی میں بی ایس ڈگری پروگرام شروع کروانے کے سلسلے میں بھی گفت و شنید جاری ہے تاکہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو بہتر افرادی قوت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو درخواست کی کہ سیاحت کو قومی ترقیاتی ایجنڈا میں شامل کیا جائے اور پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھا جائے ۔ ٌٌٌ

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :   سید نا صر عبا س نقوی
روزنامہ اوصاف سے صحافت کا آغاز کیا قبل ازیں مقامی اخبارات سے بھی منسلک رہے پارلیمنٹ اور سپورٹس کے متعلق خبریں نمایا ں رہیں جبکہ -اس حوالے سے مختلف آ ر ٹیکل بھی اخبارات کی زینت بنتے رہے




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved