ملک کے اہم تعلیمی اداروں کے ماسٹر ٹرینرز نے اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا
  16  فروری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (ظفرعلی سپرا)ملک کے اہم تعلیمی اداروں کے ماسٹر ٹرینرز نے آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور ملک گیر نیٹ ورک کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے معیار تعلیم میں بہتری لانے کے لئے یونیورسٹی کے حالیہ اقدامات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ ان کا دورہ تیسویں ماسٹر ٹرینرز۔ فیکلٹی پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ تھا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انوویشن ڈویژن نے شروع کیا ہوا ہے۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انہیں یونیورسٹی کے نظام تعلیم ٗ علمی خدمات اور طلبہ کے سپورٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بامعنی اورمعاشرتی مسائل سے وابسطہ ریسرچ کلچر کا فروغ اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ ان کے نزدیک سب سے اہم ایریاز ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انہیں ملک کی سماجی و اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کئے گئے نئے تعلیمی پروگرامز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم ٗ شہید ذوالفقار علی بھٹونے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے غیر رسمی نظام تعلیم کا خیال اخذ کیا تھا اور ان کی کوشش سے پاکستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قائم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے ہر دور میں بھر پور انداز میں محنت کرکے دنیا کی چار میگا یونیورسٹیوں میں اپنا نام شامل کرایا اور اب یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد 13۔لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ایچ ای سی کے پیشہ ورانہ اساتذہ پیدا کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ طلبہ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے اساتذہ کو رول ماڈل بننا چاہئیے اور اپنے روزمرہ افعال کے ذریعہ طلبہ کو معاشرے کی لئے مفید ترین افراد بننے کی ترغیب دینا چاہئیے۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی شعبے میں تیزی سے تبدیلی سے اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ٗ ڈاکٹر ناصر محمود ٗ ڈاکٹر نویدہ سلطانہ اور ڈاکٹر زاہد مجید نے بھی وفد کو گذشتہ دو سال کے دوران یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ قبل ازیں ٗ ڈائریکٹر )لرننگ انوویشن(ہائر ایجوکیشن کمیشنٗ محمد شبیر بیگ نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved