سیہو ن شریف کے بعد راولپنڈی کا کنٹرول پا ک آرمی نے سنبھال لیا
  17  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی (روز نا مہ اوصاف ) سیہون شریف میں دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال رکھا ہے ۔میڈیا کے مطابق راولپنڈی شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اڈیالہ جیل کے ساتھ ساتھ بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج تعینات کر دی گئی ہے جبکہ دیگر حساس عمارتوں کا کنٹرول بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھرکے داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی جوان تعینات ہیں جبکہ شہر میں داخل ہونے والوں کی پوری طرح تلاشی لی جا رہی ہے اور مساجد کے باہر ایلیٹ کمانڈوز تعینات ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved