رانا ثنا اللہ دہشتگردوں کے سہولت کار؟بہت بڑی خبر سامنے آ گئی
  17  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگرآج نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو لاہور جیسا سانحہ پیش نہ آتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نےقومی سلامتی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی قراردار میں وفاق کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا قرارداد جمع کرانے کے بعد رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان کا کہنا تھا آج اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو لاہور جیسا سانحہ رونما نہیں ہوتا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی سیماء ضیاء نے پنجاب میں رانا ثنااللہ کو دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
15%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved