اوپن یونیورسٹی :
  17  فروری‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (ظفرعلی سپرا) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک روزہ ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں وڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعے یونیورسٹی کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں باالخصوص دور دراز اور کم ترقی یافتہ علا قوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے اور میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے قریب ترین مقامات پر داخلوں کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ریجنل ڈائریکٹرز سے مشاورت اور انہیں ہدایات دینا تھی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تمام علاقائی ناظمین کود طلبہ سے متعلق معاملات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے داخلوں کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے جاری طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وائس چانسلر نے انہیں مزید ہدایت کی کہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے اپنے اپنے کیمپس میں" انفارمیشن سینٹرز" اور داخلہ فارم اور پراسپکٹس کی فراہمی کے لئے "سیل پوائنٹس "قائم کریں۔ فاصلاتی نظام تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کی نمایاں حیثیت اور لیڈنگ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے کارکن ٗ آفیسرز اور اساتذہ کو مل جل کر پوری لگن ٗ ایمانداری اور عزم مصمم کے ساتھ ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی 13۔لاکھ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹرز کی شاندار خدمات کو سراہا ۔وائس چانسلر نے علاقائی ڈائریکٹرز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے اپنے اپنے ریجنز میں داخلوں کے بارے میں آگہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے اور "سٹوڈنٹ سپورٹ نظام"میں مزید بہتری لانے کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44۔کیمپسسز کو مالی ٗ تکنیکی ٗ انتظامی اور حسب ضرورت دیگر تمام سہولتیں فراہم کرے گی تاکہ قومی سطح پر یونیورسٹی کے طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved