دہشتگردوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی کمر سلامت ہے کسی نے نہیں توڑی ،شاہی سید
  17  فروری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی کمر سلامت ہے کسی نے نہیں توڑی ،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے ،امریکہ سے زیادہ ہمیں اپنی یکسوئی کی ضرورت ہے ،حکومت بڑھکیں مارنے کے بجائے عملی کام کریں ،اچھے اوربرے کا تاثر ختم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرنی ہو گی۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ رواں ہفتے میں دہشت گردوں نے ملک کے ہر حصے میں دہشتگردی کےذریعے ثابت کیا کہ ان کی کمر کسی نے نہیں توڑی اور وہ جب اور جہاں چاہیں کاروائی کر سکتے ہیں ،اب ہمیں بھی سچائی کا سامنا کرتے ہوئے سچ کہنا ہو گا ،خالی خولی بڑھکوں کے بجائے عملی نتائج قوم کو دینا ہونگے ،سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ مگر پاکستان کے لیئے سول و عسکری اداروں بشمول تمام سیاست دانوں دانشوروں ،علماءحق اور میڈیا کو ایک موقف اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے معاونت کی پیشکش اپنی جگہ مگر ہمیں پہلے اپنے اندر یکسوئی لانا ہو گی ،دوغلی پالیسی ختم کرکے اچھے اور برے طالبان کی تمیز بھی ختم کرنا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی ذرائع کو استعمال میں لانا ہو گا اور افغانستان کو باور کرانا ہو گا کہ پرامن پاکستان ہی پرامن افغانستان کے لیئے بہتر ہے ،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved