اسد قیصر نے کرپشن کے تمام الزامات مسترد کر دیئے
  18  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی اسد قیصر نے اپنی جائیداد کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کر دیں ، تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں جو انکا 35 کروڑ کا بنگلا ڈھونڈے گا اسی کو گفٹ کر دیں گے،اسد قیصر نے کرپشن الزامات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ زمین کی رجسڑیاں میرے پاس موجود ہیں ، بنی گلہ میں میرا بھائی کرائے پر رہتا ہے ، میرے خلاف ایک الزام بھی ثابت ہوا تو وعدہ کرتا ہوں سیاست چھوڑ دوں گا۔نوکریوں کے الزام پر اسد قیصر نے کہا کہ 57 نوکریوں میں سے 38 ملازم کلاس فور کے ہیں ، تمام نوکریاں این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، کیچڑ اچھالنے والوں کو شرمندہ کروں گا ، میری کوئی زمین بے نامی نہیں ، الیکشن کمیشن میں رجسٹرد ہے ، میڈم نورجہاں نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ، الیکشن قریب ہیں میرے کردار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔اسد قیصر کے پاس اثاثوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے ، عمران خان کو بھی ان پر اعتماد ہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسپیکر کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ، کہتے ہیں کہ اسد قیصر کے پاس جو بھی پراپرٹی ہے وہ 2013 سے پہلے کی ہیں ، نیب کو تحقیقات کرنی چاہئے تھیں ، اسد قیصر کے معاملے پر ڈی جی نیب سے بھی بات ہوئی ہے ، یقین دلاتا ہوں کہ جھوٹا الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved