اسلام آباد میں دنیا کا منفرد ریسٹورنٹ جہاں کھانابھی ’’جن‘‘ پیش کرتے ہیں
  19  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت میں پہلا ’’ہارر ریسٹورنٹ‘‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا، جہاں خطرے مول لینے والوں کے لیے مختلف خوفناک بھوت اور دیگر ڈراؤنی اشیاء رکھی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کھلنے والے پاکستان کے پہلے خوفناک ریسٹورنٹ کو ’’کیفے کراس باونز‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ہوٹل کی تھیم کے مطابق یہاں پیش کردہ کھانے خوفناک طریقے سے سجا کر پیش کیے جاتے ہیں۔جن بھوتوں کو آج تک فلموں میں دیکھا انہیں ریسٹورنٹ میں آویزاں کیا گیا ہے، منفرد رسٹورنٹ میں جگہ جگہ جھاڑیاں لگائی گئی ہیں جبکہ انسانی ڈھانچوں سمیت کھوپڑیاں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ہوٹل میں داخل ہونے والوں کا سامنا داخلی دروازے پر لگے خوفناک بھوتوں سے ہوتا ہے تاہم ٹیبل کے اریب قریب پر ہوٹل کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھوتوں کے پوسٹر اور پتلے آویزاں کیے گئے ہیں۔کیفے کراس باؤنز میں کھانا پسند کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے کارڈ پر بھی خوفناک پرنٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ وہاں ملنے والی ڈشز کو ایسے خوفناک طریقوں سے سجایا جاتا ہے جنہیں دیکھ کر بزدل شخص کی بھوک ہی اڑ جائے۔بحریہ ٹاؤن کے پاس کھولا جانے والا ریسٹورنٹ کی مالکن پاکستانی خاتون ہیں جو حال ہی میں برطانیہ سے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں، اُن کا کہنا ہے کہ ’’گیم آف تھرون سے متاثر ہوکر ہوٹل کے قیام کا فیصلہ کیا اور یہ تجربہ اب تک کافی اچھا ثابت ہوا‘‘۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved