آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
  19  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن خیبر پختونخوا،فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کوئٹہ ، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ،حیدرآباد،مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی 10، دادو 09، پڈعیدن 02، لاڑکانہ 01، بلوچستان: کوئٹہ(سمنگلی) 04، کوئٹہ(پی بی او) 03، خانپور 02 ،کالام 02 ملی میٹر ہوئی۔ استور منفی 01، کالام، بگروٹ، مالم جبہ ، گوپس 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved