پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کا ہر شہری کس طرح شامل ہے ؟ پاک فوج کے بیان نے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی
  19  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے،معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved