پاکستانی عوام کیلئے اہم ترین خبر ۔۔ آج سے لے کر 23مارچ تک کس چیز کی بندش کا اعلان کردیا گیا ؟ 
  19  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (این این آئی) یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی ریہرسل روزانہ ہوگی ٗ موبائل سروس صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گی ٗ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں اتوار کو بھی جاری رہی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا۔ذرائع کے مطابق روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوں گی ٗشکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی ۔اتوار کو یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی تھی ٗ فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازوں سے شہری گھروں سے نکل آئے اور محظوظ ہوتے رہے۔ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند کر دی گئی تھی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved