35 سال قبل غائب ہونے والا پاکستانی اچانک گھر پہنچ گیا ، اب تک کہاں تھا ؟ شیر بہادر بارے خبر آگئی
  20  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )لاپتہ ہونے والا سوات کا رہائشی 35سال بعد گھر پہنچ گیا ۔نجی چینل کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا ”شیر بہادر “نامی شہری 35سال بعد اپنے گھر پہنچ گیا جس کا ذہنی توازن ختم ہو چکا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر بہادر لاہور میں لگنے والی آگ سے اپنا ذہنی تواز ن کھو بیٹھا تھا تاہم اس کے لاپتہ ہونے کے بعد غم سے نڈھال والدہ ،بہن اور خاندان کے دیگر لوگ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ۔ 35سال بعد شیر بہادر کو دیکھ کر رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے پھولوں کے ہار بھی پہنائے جبکہ بچوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔ 35 سال بعد گھر آنے والے شخص کا دماغی توازن توٹھیک نہیں مگر پھر بھی وہ اور اسکے تمام گھر والے بہت ہی خوش نظر آتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
4%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved