عافیہ صدیقی کو کس نے پھنسایا ؟با لآخر بڑا نام سامنے آگیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) امریکہ میں قید بے گناہی کا شکار ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حسین حقانی یہ سچ بھی اُگل دیں کہ عافیہ بے قصور ہے اور انہوں نے ہی امریکیوں کو خوش کرنے کی خاطر عافیہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا۔حسین حقانی اور شکیل آفریدی غدار وطن اور سخت سزا کے مستحق لوگ ہیں۔ عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہورہا ہے ۔ عافیہ کی واپسی میں تاخیرسے اشتعال بڑھا تو اسے ہم بھی روک نہ سکیں گے۔چیف جسٹس سندھ، سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے رہا ہوگئے،لیکن عافیہ نہیں آئی۔ لاہور پریس کلب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سیاسی و سماجی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔اس موقع پر حنا ربانی کھر نے کہا امریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں ،نیٹو سپلائی روکی اور شمسی ائیر بیس خالی کرایا پھر بھی پیپلز پارٹی پر سی آئی اے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔حافظ محمد زبیر، سعدیہ سہیل، چوہدری محمد انور، ڈاکٹر صبیحہ مشرقی، عابد حمید خان میو، محمد خان مدنی، عمران شہزاد، کالم نگار فاروق چوہان، بریگیڈیئر محمد یوسف، چیئرمین عبدالحق اعوان نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ شکیل آفرید ی کو بھی اگر ریمنڈڈیوس کی طرح ملک سے فرار کروادیا گیا اور عافیہ نہیں آئی تو حکمرانوں کی غداری کے خلاف عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو بھلا دیا۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی کو واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے، پوری قوم کے دل عافیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تمام رہنمائوں نے 31 مارچ کو عافیہ کے اغوا کو 14 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
98%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved