ایل او سی پر بھارتی جارحیت ۔۔پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔ آج کیا بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ؟ 
  20  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا کنٹرول لائن پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی اورخاتون کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج ۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی اور سویلین آبادی پر بھارتی گولہ باری اور خاتون کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ دفترخارجہ نے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے ۔ مراسلہ میں سیز فائر کی خلاف ورزی واقعات اور سویلین آباد پر بھارتی گولی باری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ کنٹرول لائن اور سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved