میٹرو تو بس شروعات تھی ۔۔ پاکستان میں ایک اور انتہائی کم کرائے والی ائیرکنڈیشنڈ ٹرانسپورٹ کا آغاز ہو گیا ۔۔ عوام میں خوشی کی لہر
  20  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں پر مشتمل نئی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں دینا میرا خواب ہے اور نئی ٹراسپورٹ سروس اس کی تعبیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں اس سے پہلے مسافروں کی سہولت کےلیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ نظام مہیا نہیں تھا لیکن 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس اب پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری نئی سروس کے ذریعے شہر بھر کی ذیلی سڑکوں سے میٹرو کے روٹ تک پہنچ سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اشرافیہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہیں ہم عوامی خدمت کے یہ منصوبے ہر صورت جاری رکھیں گے اور ا سی طرز پر ملتان اور راولپنڈی میں بھی جلد پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved