پاکستانیوں نے اہم قطری شخصیت کو لوٹ لیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قطرکی ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت کے ساتھ لاکھوں ریال کی دھوکہ دہی کے معاملےمیں گرفتارملزمان نے اعتراف جرم کرلیاہے اورقطری تاجرکو9ملین قطری ریال اداکرنے پراتفاق کرلیاہے ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش تسلیم کرلیاکہ انہوں نے قطرکے شہری تاجراحمد عبدالعزیزکے ساتھ 9ملین قطری ریال کافراڈکیاہے جو 270ملین روپے کے مساوی ہے جبکہ قطری تاجرکادعوی 600ملین روپے کاہے ۔ابتدائی طورپرملزمان اس کو2ملین روپے جبکہ باقی رقم چھ ماہ میں اداکرینگے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے لاہورنے گزشتہ منگل کے روزچاروں ملزمان کوگرفتارکیاتھاجس میں کاشف خالد،یوسف یاسین ،جہانزیب حسن اورکاشف جاوید شامل تھے اوران کے خلاف قطری تاجرکی شکایت پرایف آئی آر درج کی تھی ۔ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved