سندھ میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو متبادل آپشنز پر غور ہوگا، چوہدری نثار
  19  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا رینجرز کو محدود اختیارات کا عندیہ خلاف قانون ہے تاہم صوبے میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو متبادل آئینی وقانونی آپشنز پر غور ہوگا،تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رینجرز کی قربانیوں کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنادیا جاتا ہے اور سندھ میں رینجرز کی کارکردگی کو ہر 3 ماہ بعد متنازعہ بنادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا رینجرز کو محدود اختیارات کا عندیہ خلاف قانون ہے تاہم صوبے میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو متبادل آئینی وقانونی آپشنز پر غور ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات 14 اپریل کو ختم ہوگئے ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اب تک رینجرز اختیارات میں توسیع نہیں دی گئی جس کے بعد رینجرز نے کراچی میں اپنے تمام آپریشن ختم کردیئے ہیں جب کہ اہم مقامات اور چوکیوں سے بھی رینجرز کی نفری واپس جاچکی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved