’’پانامہ کا فیصلہ ‘‘ تحریک انصاف نے کیا حکمت عملی اپنا لی ؟ 
  19  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور ( این این آئی)پانامہ کیس کے آج ( جمعرات ) آنے والے فیصلے کے باعث تحریک انصاف نے تمام سرگرمیاں معطل کر دیں ، آج ( جمعرات ) لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج کی کال موخر ، اہم قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج ( جمعرات ) کو پریس کلبوں کے باہر احتجاج کی کال دی تھی جسے پانامہ کیس کے فیصلے کے باعث موخر کر دیا گیا ہے ۔ اب پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے بعد کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اہم قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved